شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے یا نہیں، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے خط وزارت داخلہ کو موصول ہونے کے بعد کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ آج شام 5 بجے ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری قانون ان کی معاونت کریں گے جبکہ اجلاس میں نیب حکام بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے اور اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا کو فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں