پاکستان کورونا ویکسین تیار کرنے میں خود مختار ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کورونا ویکسین تیار کرنے میں خود مختار ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے بہت جلد مقامی سطح پر تیار ہونے والی ویکسین کے استعمال کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کی جلد خوشخبری دیں گے۔منگل کو عوام سے براہ راست گفتگو کے دور ان ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زور دیا کہ عید کی چھٹیوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کرلیں تو اس کا آگے بہت فائدہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین سے متعلق جلد خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے کورونا ویکسین کی پروڈکشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آئندہ ماہ پاکستان کورونا ویکسین کی تیاریاں میں خود مختار ہو جائے گا۔پاکستان کی کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کو بہت بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ یوں پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے ویکسین کے لیے معاہدہ نہیں کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے جن ممالک سے کورونا ویکسین کی ڈوزز لینے کا معاہدہ کیا تھا، اُن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آ رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چین نے پاکستان کا بُرے وقت میں ساتھ دیا اور پاکستانی عوام کو ویکسین مہیا کی۔ اب چینی حکومت نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں ہی تیار ہوگی۔پاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیارکرنےکا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) حکام کے مطابق کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں، ڈوزز کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔

ین آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیار کرے گا،ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں