پردیسیوں کیلئے بڑی خبر، حکومت کا بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ چلانےکی اجازت دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پردیسیوں کیلئے بڑی خبر، حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 10 مئی تک چلانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 10مئی شام 6بجے تک چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ 10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی، اجلاس میں کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،

ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے ودیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔روزانہ کی بنیاد پرایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ ویکسینیشن کرنے کی صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ عوام کے تعاون کے بغیر کوروناکے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات کو بند کیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے ہفتہ، اتوار انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بسوں،ٹیکسی،رکشے میں50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا، 70 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 8 مئی سے 16مئی تک پنجاب میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت عید اور چاند رات کیلئے ہدایات اورایس اوپیز جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں