شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا، عید الفطر ملک میں ہی گزرنے کا امکان

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کے لیے پرواز نہ کر سکے ، ائیر پورٹ سے بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے انہیں آف لوڈ کر دیا ، اور اب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی عید الفطر ملک میں ہی گزرنے کا امکان ہے۔حکومتی شخصیت کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے دفاتر بند رہیں گے۔بلیک لسٹ سے نام مٹانے کا عمل عید کے بعد دفاتر کھولنے پر ہوگا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے

لیے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف دفاتر نہیں کھولیں گے۔معروف صحافی نعیم شرٹ کے مطابق شہباز شریف کو ان حالات کے پیش نظر عید پاکستان میں ہی گزرنا پڑے گی۔اگرچہ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ وہ لندن میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ عید منائیں تاہم حکومت اس سے بالکل برعکس سوچ رہی ہے اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دفاتر بند ہونے کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔عید کے بعد دفاتر کھولنے پر معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف عید تک ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا اختیار ہے ، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی ، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں