خولہ خان کا حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی بھارتی حراست کے دوران شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی بھارتی حراست کے دوران شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں خولہ خان نے کہا کہ 77 سالہ اشرف صحرائی بھارتی ہراست میں اس دنیا کو چھوڑ گئے لیکن اپنے پیچھے عزم و ہمت اور قربانیوں کی لازوال داستان چھوڑ گئے، محمد اشرف صحرائی آخری دم تک تحریک آزادی اور سید علی گیلانی کیساتھ اپنا عہد بنھاتے رہے، انہوں نے تمام ظم برداشت کیے لیکن ہمت نہ ہاری، انہوں نے اپنے جوان بیٹے کو آزادی کی راہ میں قربان کرکے مثال قائم کی، ان کا کہنا تھا کہ محمد اشرف صحرائی کی ہلاکت جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے باعث ہوئی، بھارتی حکومت زیر ہراست کشمیری رہنماوں کو علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم نہیں کررہی، خولہ خان نے کہا کہ پانچ اگست 2019 سے اب تک تمام کشمیری قیادت کو جیلوں میں قید رکھا گیا ہے، کورونا کی تیسری لہر کے باعث جیلوں میں ان رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری بھارت سے ان رہنماؤں کی رہائی کیلئے دباو ڈالے، انہوں نے خبردار کیا کہ ان رہنماؤں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں