آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا، کام جاری رکھنے کا اعلان

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ارب ڈالر کا ں قصان ہو سکتا ہے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا، جھٹیوں میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایٹما) نے عید پر 10 سے 16 مئی تک چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق اپٹما نے حکومت سے 13 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین اپٹما اعجاز گوہر نے کہا ہے کہ 10 سے 16 مئی تک چھٹیوں سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 800 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ چھٹیوں سے پورا ملک 10 دن عملی طور پر بند رہے گاخیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، عیدالفطر کی چھٹیاں 10سے 15مئی تک ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔وفاقی وزارت داخلہ نے 30 اپریل کوعیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی، سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے، عید الفطر کی ایک ہفتے کی تعطیلات کی جائیں گی۔علاوہ ازیں عید ہی کے حوالے سے 28 اپریل کو این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی”گھر رہو محفوظ رہو“ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے، تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں