شہباز شریف 72 گھنٹوں میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں، دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف عمران خان کی پنجاب حکومت 72 گھنٹوں میں گرا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن شہبازشریف سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف کو 72 گھنٹے دے دیں تو پنجاب کی حکومت جا سکتی ہے۔شہباز شریف جہانگیر ترین سے مل کر پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں۔یہ اطلاع پاکستان کے اہم ترین اداروں کو بھی پہنچ چکی ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار طاہر ملک کا کہنا ہے کہ بجٹ کے قریب آتے ہی اتحادی جماعتیں شروع ہو جاتے ہیں کہ ہمیں یہ چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم حلقے کہہ رہے ہیں کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ بالکل نیوٹرل ہے۔پیپلزپارٹی کی یہ سوچ ہے کہ جہانگیر ترین کے لوگ،ق لیگ اور ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر وہ اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ عید کے بعد تحریک عدم اعتماد چلائی جائے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے میرے دوستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی جو بہت اچھی رہی ہے ، ہمارے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان سے کھل کر باتیں کیں اور اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہیے ، لہٰذا امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیراعظم کو بتائیں گے ، میرا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، مجھے صرف پی ٹی آئی سے ہی بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں