بل گیٹس اور ملینڈا میں طلاق، دونوں پہلی بار کہاں ملے، شادی کیسے ہوئی اور مشترکہ دولت کتنی ہے، جانئے تفصیلات

نیو یارک(نیوز ڈیسک)دنیا کی امیر ترین جوڑی بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ، بل گیٹس اس وقت دنیا کے تیسرے سب سے دولت مند شخص ہیں ، جب کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ نے مشترکہ طور پر 124 بلین ڈالرز کے اثاثے بنائے ، جس سے وہ دنیا کے 5 امیر ترین جوڑوں میں شامل ہوئے ، اب چوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو طلاق کے بعد دونوں میں کھربوں ڈالرز کی تقسیم کیسے ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو زیادہ تر ذہنوں میں ابھرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں میں علیحدگی کے بعد مالیاتی تقسیم کی

تفصیلات فی الحال نہیں بتائی گئی ہیں تاہم بِل او رمیلنڈا دونوں نے ہی وارن بفیٹ گیونگ پلیج پر دستخط کر رکھے ہیں جس کے تحت انہوں نے اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی کاموں کے لیے خیرات کر دینے کا عہد کیا ہے ، گیونگ پلیج مہم ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا بیشتر حصہ فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی مہم ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کے دستاویزات کے مطابق فاونڈیشن کے پاس پچاس ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ہیں ، سال 2000ء میں اس فلاحی ادارے کے آغاز کے بعد سے اس نے عالمی صحت ، متعدی امراض کے خلاف جنگ ، تعلیم اور بچوں میں ویکسینیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ، اس کے علاوہ گیٹس نے کورونا وائرس کے ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق پر بھی کافی بھاری رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بل اور ملینڈا کے درمیان پہلی ملاقات 1987ء میں ایک بزنس ڈنر کے دوران ہوئی ، جب میلنڈا مائیکروسافٹ میں پروڈکٹ مینیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں ، دونوں نے اس کے تقریباً سات برس بعد شادی کی کیوں کہ شادی سے قبل انہوں نے کئی ہفتے اس سوچ و بچار میں لگا دیے تھے کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں تاہم جب یہ دونوں 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھے تو بل گیٹس اس وقت ایک ارب پتی بن چکے تھے ، بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں ، جن میں 25 سالہ جینیفر، 21 سالے روری، اور 18 سالہ فیبی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں