گھر کے باہر ڈکیتی، حرامانی نے ڈاکوؤں کو معاف کردیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں اداکارہ حرامانی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی ، جس کے ساتھ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے۔خیال رہے کہ پاکستان کی مقبول اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔ مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہر آکر رُکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اُن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔اس کے بعد جیسے ہی حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکلوں پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں حرا مانی کا موبائل فون اور سونے کی چین ڈاکو لوٹ کر باآسانی فرار ہو ئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں