آسٹریلیا واپس آنے والے شہریوں کو 5 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا

دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کورونا کی تباہ کن صورتحال، آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی پر پابندی عائد کر دی، آسٹریلیا واپس آنے والے شہریوں کو 5 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کوروناکیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ یکم مئی یعنی آج کے روز 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں، یعنی وجہ ہے کہ متعدد مالک نے جہاں اپنے شہریوں کو بھارت کو چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے، وہیں آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو ملک واپسی پر پابندی عائد کر دی ہے۔آسٹریلوی سفارتخانے کے مطابق بھارت میں اب تک 9ہزارسے زائد آسٹریلوی شہری مقیم ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں پر ملک واپسی پر پابندی کورونا کے تناظر میں عائد کی ہے۔آسٹریلیا نے انتہائی بڑے اقدامات اٹھا کر

ملک کو کورونا سے محفوظ بنایا ہے، ایسے میں بھارت سے واپس آنے والے آسٹریلوی شہریوں سے کورونا کے پھیل جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی جرم قراردیدی اورسخت سزا کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی حکومت نے کہاہے کہ بھارت میں موجود آسٹریلوی شہریوں کو وطن واپسی پر سزائیں دی جائیں گی ،آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس آجائیں گے تو انہیں 5 سال جیل اور تقریباً ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کی تھی ، وزارت صحت کاکہناہے کہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کی بنیاد پر کیا جو بھارت میں کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،بھارت میں تقریباً9 ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں 600 ابتر حالات میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں