پاکستان میں کورونا وائرس کی 2 نئی اقسام کی موجودگی کی تصدیق، تشویشناک تفصیلات سامنےآگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے بعد وفاقی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی دو مزید نئی اقسام کی تصدیق ہوئی ہے۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی ہیں۔حکام نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پر عمل میں تحفظ ہے،

افریقی اور برازیلی اقسام کے کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلاضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔حکام نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔دوسری جانب وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے کورونا کی آئندہ نسل کا خطرناک ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آئندہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہوگئی۔کورونا کے جو حالات بھارت میں ہوں وہی چار ماہ بعد پاکستان میں میں ہوتے ہیں۔احتیاط نہ کی گئی تو آئندہ چار ماہ بعد حالات بھارت جیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس مرتبہ عید سادگی سے منائیں۔ کورونا کی موجودہ لہر میں لوگ میں پہلے سے کئی گنا زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مزید کہا کہ کورونا کی 9 اقسام اس وقت لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں۔کورونا کی موجودہ لہر میں بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پہلے پہلی لہر نے بچوں کو متاثر نہیں کیا۔خدا کرے پاکستان میں بھارتی اسٹرین نہ آئے۔برطانیہ سے آنے والا وائرس لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں