شہری تیاری کرلیں ، ضروری سامان خرید لیں، مکمل لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہورمیں کورونا وائرس کی بے قابو ہوتی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ان دو روز میں تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی، لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ آج ہی اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس سے

روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ واضح رہے کہ شہر میں مہلک کورونا وائرس مزید18 مریضوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا ہے۔لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1085 نئے مریض سامنے آ گئے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1237 مریض داخل ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا کے 810 کنفرم اور 427 مشتبہ مریض داخل ہیں۔کورونا وائرس کے 265 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ملکی مجموعی صورتحال پر ایک نظر ڈالی جائے تو موذی کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 افراد جان کی جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ 5 ہزار 112 افرا متاثر ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں