بھارتی اداکارہ نے محبت کو تسلیم نہ کرنے پر اپنے ہی بھائی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی مشہور کنندا اداکارہ نے لڑکے سے تعلقات پر اعتراض کرنے پر بھائی کو قتل کر کے اس کی لاش کو جلا کر جنگل میں چھپا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کنندا اداکارہ شنایا کتوی نے مبینہ طور پر اپنے دوست نیاز کے ساتھ مل کر بھائی راکیش کو قتل کیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دیوارگودہل کے جنگل سے 12 اپریل کو ایک جلی ہوئی اور پلاسٹک کے بیگ میں پیک کر کے دفنائی گئی لاش برآمد ہوئی، جب تفتیش کی تو پتا چلا کہ لاش ایک بار میں کام کرنے والے نوجوان راکیش کی ہے جو لاپتہ ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جب معاملے کی مزید تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ راکیش اداکارہ شنایہ کتوی اور نیاز کی محبت میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا، اس لیے اسے قتل کر دیا گیا اور لاش کو جلا کر جنگل میں دفن کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اداکارہ شنایہ کتری، نیاز اور ان کے تین دوستوں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ راکیش کے قتل میں نیاز کے گھر والے بھی ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ راکیش کا قتل محبت کے تعلقات کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں