محمد رضوان کی روزے کی حالت میں ایک اور شاندار اننگز

ہرارے(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے روزے کی حالت میں ایک اور شاندار اننگز کھیل ڈالی ۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز کے سکور پر گری جب میچ کے پانچویں اوور میں شرجیل خان کیچ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اوپنر محمد رضوان نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ کپتان بابراعظم نے بھی اوپنر کا ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی

ٹی 20 میچوں میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 124 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رضوان نے روزے کی حالت میں 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے 52 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر نے بھی 5 اوورز میں 37 رنز کی شراکت بنائی تاہم حسن علی نے مساکانڈا کی اننگز 10 رنز پر سمیٹ لی۔اوپنر ویسلے میدھیویر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور تادیواناشے مارومانی کے ہمرا دوسری وکٹ پر ٹیم کی سنچری بھی بنائی۔ مارومانی 35 رنز بنا کر محمد حسنین کی وکٹ بن گئے۔ویسلے کی اننگز 59 رنز پر حسن علی ختم کردی، تجربہ کار برینڈن ٹیلر نے 20 رنز بنا کر تھوڑی مزاحمت ضرور کی لیکن دیگر بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کر پائے،حسن علی نے شان دار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شدید دباؤ سے دوچار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کردی،زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوور میں 7 وکٹوں پر 141 رنز بنا سکی اور 24 رنز کے فرق سے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی ہار گئی۔حسن علی نے سب سے زیادہ 4، حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی. خیال رہے کہ سیریز کا پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم دوسرے میچ میں زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں

باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی تھی چنانچہ یہ ٹی 20سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد آج کا میچ اس کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔تیسرے میچ کے لیے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)،شرجیل خان، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین، حارث رؤف، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں جب کہ زمبابوین ٹیم میں سین ولیمز (کپتان)، ویزلے مدہیورے، تدیوَناشے مرومانی، رائن بَرل، ریجِس چاکبوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزربانی، رِچرڈ نراوااور تریسائیمساکنڈا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں