جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام کیا رکھا،جانئے

کیپ ٹائون (نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا ہے۔ بیجورن فورچوئین کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ 26 سالہ بیجورن فورچوئین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پروٹیز سپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی اہلیہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی۔ یہ تصویر بیجورن فورچوئین اور اس کے بعد ان کی اہلیہ مشکا آئیسن نے بھی ری شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’گزشتہ روز

بیجورن نےکلمہ شہادت پڑھا ،الحمداللہ۔اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا، ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔ پروٹیز سپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے، کسی نے ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے ،اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بائولر وائن پارنیل نے بھی 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں