ٹرمپ کو بڑی بہن نے ظالم اور جھوٹا قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن بھی بہت بڑی ناقد نکلیں، مرییانے ٹرمپ بیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مرییانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے ۔خفیہ رکارڈنگ میں مرییانے نے ٹرمپ کو اصولوں کے بغیر ایسا شخص قرار دیا ہے جس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ٹرمپ کی بہن اور بھتیجی کے درمیان یہ گفتگو مبینہ طور پر نومبر 2018 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔گذشتہ مہینے میری ٹرمپ نے ایک کتاب شائع

کی تھی جس میں صدر ٹرمپ کے خاندان پر تنقید کی گئی تھی۔صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی اس کتاب کی اشاعت روکنے کے لیے عدالت گئی تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ‘میری اپنے دادا کی جائیداد کا معاملہ طے ہونے کے بعد 2001 میں کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔’اس کتاب کے شائع ہونے والے دن ہی اس کی نو لاکھ 50 ہزار کاپیاں فروخت ہو گئی تھیں۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس کتاب کو جھوٹ قرار دیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ریکارڈنگ میں بیری اپنی بھتیجی کو کہتی ہیں کہ ’یہ سب مفافقت ہے۔ اور اس کے ساتھ سنگدلی ہے۔ ڈونلڈ سنگدل ہے۔‘ان ریکارڈنگز میں اس دعوے کا بھی ذکر موجود ہے کہ صدر ٹرمپ نے کالج داخلے کے امتحانات میں کسی اور کو اپنی جگہ پیسے دے کر بھیجا تھا۔ ریکارڈنگ کے مطابق بیری کہتی ہیں کہ ’(ٹرمپ) کا داخلہ یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں صرف اس لیے ہوا تھا کہ اس نے امتحانات کسی اور سے دلوائے تھے۔‘ بیری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں امتحان لینے والے شخص کا نام یاد ہے۔صدر یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں