فرانسیسی سفیر کو بےدخل کرنے کا مطلب یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کوبتایا تھافرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے کچھ نہیں ہوگا، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب پورے یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے، یورپی یونین نے پابندی لگائی تو پاکستان کی برآمدات آدھی رہ جائیں گی، کم ازکم 10ممالک کو اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن فرانس کے سفیر کو بے دخل نہیں کرسکتے،فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب پورے یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے، احتجاج کرنے والوں

کو بتایا فرانس کے سفیر کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، کل یہی جرمنی، ناروے اور ہالینڈ میں ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟پاکستان کی 50 اشیاء یورپ جاتی ہیں، اگر یورپی یونین پابندی عائد کردے تو پاکستان کی برآمدآت آدھی رہ جائیں گی۔مذہب اور سیاست کا تعلق ہے لیکن مذہب کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایک ملک کے اسٹینڈ لینے سے کچھ نہیں ہوگا، کم ازکم 10 سے 15 ممالک کو اس پر آواز اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہو گی۔ٹی ایل پی اگر کالعدم ہوگئی تو مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔میں جامعتہ الازہر کاوزیراعظم کا پیغام پہنچایا ہے۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز مصری سفیرطارق سے ملاقات میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلاء کی ٹیم کردار ادا کریں گے۔مصری سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔خطباء اورمفتیان کیلئے جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں