آزادکشمیر اسمبلی حلقہ کوٹلہ ایل اے 27میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے سخت مقابلہ

مظفرآباد (نمایندہ خصوصی) قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے حلقہ کوٹلہ LA27 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے سخت مقابلہ، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کس ایک نام پر اتفاق نہ کرسکا، پارلیمانی بورڈ کا الیکٹیبلز میر عتیق الرحمن اور سردار تبارک کے ناموں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حلقے میں فیس کی حیثیت رکھنے والے خورشید عباسی کا نام بھی نظر ثانی بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ، حلقہ کوٹلہ میں پی۔ٹی۔آئی ٹکٹ کے لیے غیر مقبول فیصلے کے امکانات ۔ ذرائع کے مطابق میر عتیق الرحمن کی پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹ کی صورت میں سیٹ جیتنے کی گارنٹی دی جبکہ 5 الیکشنز میں پے در پے شکست کے

باعث انٹرویو کے دوران سردار تبارک انڈر پریشر رہے جبکہ خورشید عباسی نے پارٹی کا نظریاتی کارکن ہونے کی بنیاد پر ٹکٹ دینے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا پارٹی ٹکٹ پر جیت کی ضمانت ہر کوئی دے رہا تو پارٹی ٹک ہی اگر جیت کی ضمانت ہے تو پارٹی نظریاتی کارکن کو موقع فراہم کرے تفصیلات کے مطابق حلقہ کوٹلہ LA27 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے 10 امیدواروں نے انٹرویوز دئیے جن میں سے حلقہ کوٹلہ LA27 تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے سخت مقابلہ میر عتیق الرحمن اور سردار تبارک علی اور خورشید احمد عباسی کے درمیان ہے اور پارلیمانی بورڈ نے بھی یہی 3 نام نظر ثانی بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ برادری ازم اور تنظیم سازی کے دوران جانب داری اور مسلسل 5 الیکشنز میں شکست کے باعث سردار تبارک کی پوزیشن کمزور ہے اور بیرسٹر سلطان محمود کی سپورٹ بھی کام نہ آنے کا امکان ہے، میر عتیق الرحمن نے بورڈ کو پچھلے دو الیکشنز میں اپنی کارکردگی بتائی، بیرسٹر سلطان کی طرف سے سردار تبارک کی بے جا سپورٹ پر پارٹی قیادت اور بورڈ برہم۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سردار تبارک کی صورت میں جیت مشکل ہے میر عتیق الرحمن اور خورشید عباسی کی صورت میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں