انتہائی افسوسناک خبر ،112پاکستانی لقمہ اجل بن گئے ، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوروناوبا کے باعث آج 112 افراد جاں بحق جب کہ تقریباً 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,072,53 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ71 ہزار 524 ، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 010، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، اسلام آباد میں 68 ہزار 906،

بلوچستان میں 20 ہزار 760، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 112 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 094 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 181 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 654,956 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں