اداکارہ سارہ خان اسپتال سے گھرواپس آ گئیں

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اسپتال سے واپس گھرآگئی ہیں اور پہلے سے بہترمحسوس کررہی ہیں۔گزشتہ روزاداکارہ کے شوہر فلک شبیرنے انسٹا اسٹوریزمیں سارہ کی تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ اسپتال کے بسترپرتھیں، فلک نے بتایا تھا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ کو کیا مسئلہ درپیش ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق سارہ کے منیجر کا کہنا ہے کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا ہے۔مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتانے والی سارہ نے انسٹااسٹوریزمیں مختصرویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” رمضان مبارک، کراچی 2021”۔فلک شبیراور سارہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ترکی میں جانے والی سیر وتفریح کی تصاویرشیئرکی جاتی رہی ہیں۔سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی 2020 کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں