وسیم اکرم کی جانب سے کمنٹری کے دوران قومی ٹیم پر تنقید، پی سی بی انتظامیہ ناراض ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے کمنٹری کے دوران کڑی تنقید پر قطعی خوش نہیں جس پر پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سابق کپتان سے اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ 54 سالہ سابق قومی کپتان اور اپنے وقت کے بہترین سوئنگ باؤلر وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی غلطیوں اور کوتاہیوں پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں جس پر ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ناراضی ظاہر کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ نے وسیم اکرم کے طرز عمل پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان کو اپنے تبصروں کے دوران اتنا سخت ردعمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کرکٹ کمیٹی کے اہم ترین رکن ہیں ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کا دورہ مکمل ہونے پر کرکٹ کمیٹی سیریز سے متعلق اپنی رپورٹ پی سی بی میں جمع کرائے گی البتہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس معاملے پر وسیم اکرم سے بازپرس کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں