ایل اے 27 کوٹلہ سے تحریک انصاف کا ٹکٹ گلشن منہاس کو دیا جائے، پارٹی کارکنان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ایل اے 27 کوٹلہ سے تحریک انصاف کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کی نظریاتی کارکن اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی رہنے والی گلشن مہناس کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے، اپنے ایک بیان میں علیم مہناس، وقاص مہناس، حماد مہناس، عبدالودود خان، ظفر اقبال خان ، محمد مرتضی خان سردار بشیر خان، سردار غلام نواز خان نے کہا ہے کہ گلشن مہناس آزادکشمیر میں پی،ٹی،آئی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ہیں، جہنوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور جیل بھی گیں ، دھرنا۔پانامہ کیس۔جے۔آئی۔ٹی جنرل الکیشن اور گلگت بلتستان الیکشن میں پارٹی کو بھرپور سپورٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے والی حقیقی ورکر گلشن مہناس کو آزادکشمیر کے عام انتخابات میں حلقہ کوٹلہ 27 سے ٹکٹ جاری

کیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں حلقہ کے لوگوں کی ترجمانی کر سکیں، پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کریں، گلشن منہاس جو پڑھی لکھی ، نڈر، بےلوث خاتون ہیں جو خدمت کا جذبہ لے کر نکلی ہیں، ان کے اسمبلی میں آنے سے پارٹی مظبوط ہوگی اور پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ اتنی سینر کارکن ہونے کے ناطے بھی انہیں پہلے بھی پارٹی کی طرف سے وہ مقام نہ مل سکا جو انہیں ملنا چاہئے تھا ۔ایسے سینرز لوگوں کو پچھے چھوڑ کر جونیر لوگوں کو آگے لایا گیا ۔جو سراسر زیادتی ہوئی عوام علاقہ کا حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عوام علاقہ کوٹلہ کا حق گلشن مہناس صاحبہ کا ٹکٹ ہے جو انہیں ہر صورت دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں