ویکسین لگوانے کا ازالہ :عفت عمرکا10افراد کو ویکسین لگوانے کا اعلان

اسلام آباد: اداکارہ و میزبان عفت عمر نے قوائد و ضوابط کے خلاف جاتے ہوئے ویکسین لگوانے پر ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عفت عمر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 10 افراد کو کورنا ویکسین لگوائیں گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ بعد ازاں عفت عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے پرعوام سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں ، اس کا ازالہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں