سعودی عرب میں پاکستانیوں پر بجلیاں گرادی گئیں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے مزید 9 تجارتی شعبوں میں سعودائزیشن کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کردیاگیا۔ ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے ایک ہی دن میں مارکیٹوں کے 168 دورے کیے اس دوران 7 چالان کیے جبکہ 111 دکانوں اور تجارتی اداروں کوانتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔جن شعبوں میں وزارت کی جانب سے 70 فیصد سعودائزیشن

کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے مقامی مارکیٹ میں 25 ہزار سے زائد سعودیوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے جس سے بے روزگاری کی شرح میں کمی ہو گی۔ان شعبوں میں چائے ، کافی ، شہد مصالے ، چینی ، پانی و مشروبات، سبزیاں ، پھل ، پھول پودے اور زراعتی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ اسٹیشنری ،گفٹ شاپس، دستکاری کا سامان ، کھلونے ، پلاسٹک کی مصنوعات ، صفائی کی اشیافروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں