آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ کس طرح 80 سال پہلے ہم نےایک آزاد اور خودمختارریاست کا عہد کیا،چوہدری فیصل ایڈووکیٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ضلعی نائب صدر چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ کس طرح 80 سال پہلے ہم نےایک آزاد اور خودمختارریاست کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست جہاں سب کے لئے قانون یکساں ہو،معاشی، سماجی اور ثقافتی وسائل یکساں ہوں ،ایسی ریاست جو غریب کو روٹی اور بے گھر کو چھت دے،آج ہمیں پھر سے تجدید عہد کرنا ہے ایسی ریاست کے لئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم قائداعظم کے سنہری اصول ’اتحاد ، ایمان اور نظم وضبط‘ پر عمل کرے، آج کا دن ہمارے عظیم بانی رہنماؤں اور بزرگوں کی جہد مسلسل و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،ہمارے عظیم بانی رہنماؤں و بزرگوں

نے لازوال قربانیاں دیکر ہمیں ایک آزاد ملک دیا،میں بابائے قوم، تحریک آزادی کے تمام قائدین اور اپنے بزرگوں کو حراج تحسین و عقیدت پیش کرتا ہوں،ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،افواج پاکستان کے بہادر شہیدوں کو سلام جنہوں ملکی سالمیت اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں پیش کئے۔چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان سیاسی، معاشی و دیگر مسائل سے گزر رہا ہے آج ہمیں اسطرح کی اتحاد کی ضرورت ہے جو ہمارے اباواجداد نے پاکستان بناتے وقت دیکھایا تھا۔سب سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی و ملکی مسائل کے لئے اکٹھے ہوں۔آؤ آج ہم سب عہد کرے کہ آنے والے نسل کے لئے ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال پاکستان دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں