تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول کا وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پشاور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول کا وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، طیبہ بتول نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی امیدوں کا محور ہیں اللہ تعالی وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کو جلد صحت یاب کرے، پوری قوم وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں