طیبہ بتول کا مالاکبڈ میں فلاحی ہسپتال میپ کا دورہ

مالا کنڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پی کے 73 کی سرگرم رکن اور سینٹرل پارلیمنٹری ایڈوائزری کمیٹی برائے ماحولیات اور سیاحت خیبرپختونخوا کی رکن طیبہ بتول کا مالاکبڈ میں فلاحی ہسپتال میپ کا دورہ، دورے میں ہسپتالک انتظامیہ سے تفصیلی بات ہوئی ۔ طیبہ بتول نے ہسپتال کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے فلاحی ادارے عوام کی سہولت کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، میپ ہسپتال سے شہریوں کو اپنے علاقے میں ایک بہترین سروس مفت مہیا ہو رہی ہے، ہسپتال انتظامیہ نے طیبہ بتول کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں ٹائفائیڈ کا مرض بہت عام ہے جس کے متعلق متعلقہ محکمہ سے بات کرنے پر اتفاق ہوا اس کے علاوہ مستقبل قریب میں مختلف بیماریوں کے مخصوص ڈاکٹرز کے فری میڈیکل کیمپس لگانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، طیبہ بتول نے انتظامیہ سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے مسائل وزیر صحت تیمور جھگڑا صاحب تک پہنچائے گی اور ان سے درخواست کریں گی کے وہ اس ادارے کا دورہ کریں۔
دورے کے اختتام پر طیبہ بتول نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور کہا کہ عمران خان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے خیبرپختونخوا کو سر سبز اور ماحولیاتی آ لودگی سے پاک بنانا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 42 ملکنڈیر یوتھ صدر امیر حمزہ آفریدی اور جنرل سیکریٹری ایجاز خان آفریدی اور سابق ٹون تھری صدر کاشف بنگش بھی موجود تھے، ایک بہترین فلاحی ہاسپٹل بنانے پر انہوں نے حاجی طارق آفریدی اور اعجاز خان آفریدی کو مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں