شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (این این آئی)شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان دتہ خیال اور جنوبی وزیرستان زوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب ہلاک اور ٹی ٹی پی سجنا گروپ کاکمانڈرمولوی محبوب اور کمانڈر میر سلام بھی مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد مولوی محبوب اور میر سلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور یہ دہشتگرد لدھا قلعہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشت گرد کمانڈر عبدالآدم فورسز پر 20 سے زائد حملوں میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں