آصف زرداری کا احسن اقبال کو ٹیلیفون ،لیگی رہنما ئوں سے بد تمیزی کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کو فون کر کے لیگی رہنما ئوں سے بد تمیزی کی مذمت کی ہے ۔ آصف زرداری نے سابق وزیراعظم شاھد خاکان عباسی ،احسن اقبال، مقدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی ۔
انہوںنے کہاکہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے ، عمران خان سیاسی شکست کے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔آصف زرداری نے کہاکہ مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے ، پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں