وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد( فیصل اظفر علوی سے ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اجلاس میں 176 اراکین نے شرکت کی ، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ، وفاقی وزیر علی زیدی اور ق لیگ کے ایم این اے مونس الٰہی شریک نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے ارکان کی شرکت کی ، جس میں وزیراعظم نےاعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ پرارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جس رکن کو مجھ پراعتماد نہیں وہ کھل کراظہارکرے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نےاجلاس میں وزیراعظم کےحق میں نعرے لگائے جب کہ خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والےارکان جذباتی ہوگئے اور کہا کہ وزیراعظم صاحب اپنا حلقہ ہم سنبھالیں گے ، آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، تمام تحفظات دور کروں گا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن میں شکست اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم سے مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے بھی ملاقات کی ، ایم کیوایم کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اتحادی تھے اور رہیں گے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے،یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو پسند کرتے ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ، کراچی اور سندھ سے متعلق ہر مشاورت میں شامل کیا جائے ، اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے ، ق لیگی وفد نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا وزیراعظم کو بھی ووٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں