الیکشن کمیشن نے وزراء کی پریس کانفرنس کیخلاف بڑاایکشن لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ پریس کانفرنس کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد حکومتی وزرا کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد مایوس نہ ہوں، وقت آنے پر سب معلوم ہوجائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن

کمیشن شفاف الیکشن کرانےمیں ناکام رہا،سینیٹ میں اس باربھی ضمیر وں کےسودےہوئے، ’ہمیں اندازہ تھا کہ ضمیر کے سودا گر جمہوریت کے نام پر اراکین کے ضمیر خریدیں گے اور سینیٹ انتخابات میں منڈی لگے گی جہاں اراکین کی خرید و فروخت کی جائے گی‘۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ’آج کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کو مؤقف درست تھا، ہم نے اپوزیشن کو پیش کش کی تھی کہ آئیں ہم ہارس ٹریڈنگ کو ختم کریں اور خفیہ بیلٹنگ کا راستہ روکیں، ہم نےآئینی ترمیم کی کوشش کی اور ایک بل ایوان میں لائے مگر عوام نے دیکھا کہ اپوزیشن نےکس طرح بل کی مخالفت کی،ہم نےسپریم کورٹ کےفیصلےکو کھلےدل سےقبول کیا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں