ایک اور اپ سیٹ، مولانا فضل الرحمن کے بھائی عطاء الرحمن کی سینیٹ نشست کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے بھائی عطاء الرحمان سینیٹ کا الیکشن ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا عطاء الرحمان سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی حاصل نہ کرسکے ، خیبر پختون خوا اسمبلی کی نشستوں میں ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پی ٹی آئی کے دوست محمد اور ہمایوں خان کامیاب ہوگئے ، خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی نے کامیاب حاصل کی ، ،اقلیتی نشست پرپی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کی37 نشستوں پر

الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا ، جہاں سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ، قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں جب کہ خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں