شوہر نے نئی نوہلی دلہن کو برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر نے نئی نوہلی دلہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کالونی گرجا روڈ پر شوہر نے نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا، ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے۔تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد

نے مارپیٹ شروع کردی تھی، گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دولہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک اللہ یار کا کہنا تھا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردیٰے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں