شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ جان بوجھ کر ضائع کیا، وفاقی وزیر کو حفیظ شیخ سے کس بات پر اختلاف تھا ، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ انتخابات میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا،اسی پر ن لیگ کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس سے ان کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔اسی حوالے سے ت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا کیونکہ وہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔دوسری جانب حکومتی رکن شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر اپنے دستخط کر دئیے، بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے سے

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر کو نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست کردی جس میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپر پر غلطی سے دستخط ہوا، نیا بیلٹ جاری کیا جائے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کے ووٹ ڈالنے میں غلطی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو نہیں پتا ووٹ کیسے کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جس پر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں