رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، عازمین کیلئےبڑی شرط عائد کردی گئی

ریاض (نیوز ڈیسک) رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، سعودی حکومت کی جانب سے حج ادا کرنے کے خواہش مند عازمین کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی وزیر صحت کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان تیاریوں کی بنیاد پر’ ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں