وزیراعظم عمران خان کی ایم این ایز کو 50کروڑ کی پیشکش،حکومتی اراکین اسمبلی نے تصدیق کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتی ایم این ایز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے ایم این اے فنڈز 15 سے بڑھا کر 50 کروڑکرنے کی بات کی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے فنڈز 15 سے بڑھا کر 50 کروڑکرنے کی بات کی،یہ بات وزیراعظم نے پارلیمانی میٹنگ میں کہی تھی۔وزیراعظم کے اعلان پر سب نے تالیاں بجا کر ’ویلڈن وزیراعظم‘ کے نعرے لگائے۔ایم این اے بہت رو رہے تھے کہ ہمارے کام نہیں ہو رہے۔ایم این ایز کہہ رہے تھے کہ 50 کروڑ میں تو ہمارا سارا حقلہ سنور جائے گا۔

جب کہ رکن اسمبلی روبینہ جمیل کے مطابق ابھی 15 کروڑ ریلیز ہوئے ہیں،آئندہ کے لیے 50 کروڑ کا دعویٰ کیا گیا۔وزیراعظم کے اعلان پر ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت کسی نے اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے پہلے طے کر کے ہی بات کی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ن لیگ پر فنڈز کے غلط استعمال پر تنقد کرتے تھے لیکن اس کا آڈٹ کرائیں گے۔پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز بڑھانے کی بات کی۔واضح رہے کہ 27 جنوری2021ء کو میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کیے ، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے ، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق میں اس دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق بھی سوالات کیے گئے اور کہا کہ میڈیا کہتا ہے حکومت نے پہلے سے زیادہ قرض لیے ہیں ، جس پر وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو قرضوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے ک بھی ا اعلان کیا۔اور کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں