اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی لینڈنگ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت سے اڑان بھرنے والی ائیرایمبولینس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لیڈنگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے آذربائیجان جانے والی ائیر ایمبولینس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لیںڈنگ کی ہے۔ ائیرایمبولینس کولکتہ سے آزربائیجان کے شہر باکو جا رہی تھی۔کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے لیڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔اے ٹی سی کے اجازت دینے پر ائیر ایمبولینس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ائیرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ائیرایمبولینس ری فیولنگ کے بعد باکو کے لیے روانہ ہو گئی۔واضح رہے کہ 14 فروری

کو بھی پاکستان نے بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ اترنے کی اجازت دی تھی۔بھارت کی ایئر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض ، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں ، جوکہ کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی تاہم راستے میں اس کا ایندھن ختم ہوگیا جس کے باعث ایئرایمبولینس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔عملے کی طرف سے رابطہ کیے جانے کے بعد بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے اس سارے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں