پاکستانیوں کیلئےانتہائی افسوسناک دن ، درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار 338 کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک اس وائرس کے تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 89 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 266، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 54،

خیبر پختونخوا 72 ہزار424، بلوچستان 19 ہزار49، اسلام آباد میں 44 ہزار 373، آزاد کشمیر 10 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 94 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اب اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5لاکھ 46 ہزار 371 ہوگئی ہے۔کورونا سے متاثرہ 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 13، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 7،7 ، آزاد کشمیر میں 4 اور اسلام آباد میں 5 اموات ہوئیں۔ اس طرح اب ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اس وقت ملک میں اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار 98 ہے جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 21 ہزار 836 تھی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 350، خیبر پختونخوا2 ہزار 79، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 301 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں