پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن کی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کامیابی سے جاری ہے

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی پہلی پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ورچوئل (آن لائن) ایکسپوکامیابی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کی آن لائن نمائش25 فروری سے شروع ہوئی تھی جو تقریباََ ایک ماہ مسلسل جاری رہے گی۔ ورچوئل ایکسپو کی لانچنگ کے بعد ابتدائی چند روز میں ہی صارفین اور ڈویلپرز نے بڑی تعداد میں دلچسپی لی ہے۔ صارفین ملک میں پہلی بار منعقد ہونے والی آن لائن نمائش میں پراپرٹی کی خرید و فروخت اور مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو ورچوئل ایکسپو نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیا جانے والا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں حقیقی نمائش کی طرح عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن نمائش کی جائے گی۔ ورچوئل ایکسپو میں ملک بھر کے بڑے تعمیراتی ادارےاپنے کاروباری، رہائشی منصوبہ جات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔ ورچوئل ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا کے اس وبائی دور میں تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ ورچوئل ایکسپو سے صارفین حقیقی نمائش کی طرح گھر بیٹھے نمائش میں شامل ہونے اور منصوبہ جات کو دیکھنے کے علاوہ معلومات، سرمایہ کاری، خرید و فروخت کر سکیں گے ۔ ورچوئل ایکسپو دنیا بھر میں کاروبار کو فروغ دینے اور گھر بیٹھے صارفین تک پہنچنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میںخصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز اور عمومی طور پر الیکٹرانکس، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری ، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر رہے ہیں۔ورچوئل ایکسپو میں دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود شخص صرف ایک Click سے شرکت کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ایکسپو کے ذریعے منصوبہ جات اور مصنوعات کی رسائی پوری دنیا تک با آسانی ممکن ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان آنے سے قاصر ہیں یا مصروف ہیں وہ ورچوئل ایکسپو کو ترجیح دے رہے ہیں اور بیرون ملک سے با آسانی ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اس حوالے سے تفصیلات، نمائش میں شرکت اور رجسٹریشن کیلئے ورچوئل ایکسپو کی ویب سائٹ www.vexpo.pkوزٹ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں