حمزہ شہباز کی رہائی ڈیل کے نتیجے میں ہوئی ؟سابق وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا ۔حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، احتساب کے نام پر انتقام نظام کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات انتخابات ہی ہیں یہ کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں ہے۔ ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ نظام کی درستگی کی ہے۔

حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ احتساب کے نام پر انتقام نظام کی ناکامی ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے اور یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ایٹمی ملک کے عوام کو عمران نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی بدنامی اور بے عزتی ہے جو حالات حکومت نے پیدا کر دیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان میں معیشت چل رہی تھی اور سی پیک بن رہا تھا لیکن ترقی کرتے ملک کو غربت اور بے روز گاری کے حالات سے دوچار کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گھن گرج ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جاری کردہ سینیٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وقت آگیا ہے پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑا کیا جائے اور تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں۔ بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں