وہ وقت جب بھارتی اینکرز عوام سے ابھینندن کی ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کرتے رہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دو سال قبل پاکستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے ہیں۔آج اس واقعے کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ابھینندن کی دو سال قبل ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ پاک فوج کی تعریف کرتے رہے، اس ویڈیو نے جہاں پوری دنیا میں یہ پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہیں وہیں بھارتیوں کو خوب مرچیں لگ گئیں۔بھارتی پائلٹ کی ویڈیو سامنے آئی تو بھارتیوں کے تو پسینے چھوٹ گئے،بھارتی اینکرز ابھی نندن کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کرتے رہے۔کئی ایکنرز کی ویڈیوز موجود ہیں جو لوگوں سے درخواست

کرتے رہے کہ وہ ابھینندن کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں، آگے فارورڈ کرنے سے گریز کریں۔اینکرز نے کہا کہ ہماری تمام بھارتیوں سے درخواست ہے کہ وہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں۔ویڈیو کو فارورڈ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔اس ویڈیو کو وائرل ہونے سے آپ لوگوں کو روکنا ہے۔ہم سب شہری بھی سپاہی ہیں،ہمیں اپنی فوج کی طاقت بننا ہے۔ہماری بطور بھارتی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کریں اور آگے بڑھنے سے بچائیں۔۔واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 2 بھارتی جہازوں کو پاکستانی فوج نے مار گرایا تھا ، ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا جس کی یاد میں پاکستان میں سرپرائز ڈے منایا گیا۔27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔ پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ابھی نندن نے پاکستانی چائے تعریف کی تھی۔ دو سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے ہیں اور اسی کی یاد میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں بل بورڈز بھی اذویزاں کیے گئے ہیں جس میں ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ درج ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘ کا ہیش ٹیک زیرگردش رہا جو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں