شدت پسندوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا، 300 سے زائد طالبات کو اغوا کر لیاگیا

نائیجیریا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں شدت پسندوں نے اسکول سے 300 سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں نے اسکول پر حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسندوں نے 300 سے زائد اسکول طالبات کو اغوا کر لیا ہے۔طالبات کو اغوا کرنے کا واقعہ شمالی مغربی نائیجیریا کے علاقے زمفارا میں پیش آیا۔بتایا گیا کہ شدت پسندوں نے زمفارا میں لڑکیوں کے ایک سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا جس دوران کئی طالبات کو اغوا کر لیا گیا۔

مذکوہ اسکول کی ایک ٹیچر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی ہے جس میں مغوی طلبہ کی تعداد 300 کے قریب بتائی گئی ہے۔حکومت اور پولیس کی جانب سے تاحال سے حوالے سے کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔شمالی مغربی نائیجیریا زمفارا ایسی ریاست ہے جو شدت پسندوں کے حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔یہ حملے شدت پسنوں کے ریاستی حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے باوجود جاری ہیں۔ دو ہفتے قبل ایک اسکول سے 20سے زائد طالبات کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں