راولپنڈی میں منچلوں نے پتنگ کی ڈور سے پولیس کا ’ڈرون‘ نیچےگرادیا، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کرنے والے منچلوں نے گڈی کی ڈور سے ہی پولیس کا مانیٹرنگ ڈرون نیچے اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جسکتا ہے کہ بسنت کے موقع پر راولپنڈی میں چند نوجوان پتنگ بازی میں مشغول تھے کہ اس دوران رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے راولپنڈی پولیس کا ایک ڈرون بھی اڑتا ہوا نظر آیا جو پتنگ بازوں کی مانیٹرنگ کرکے انہیں پکڑنے کی غرض سے اڑایا گیا۔منچلوں نے جیسے ہی ڈرون کو دیکھا تو پولیس کا سارا غصہ اسی پر نکال دیا اور گڈی کی ڈور کی مدد سے ہی ڈرون کو نیچے زمین پر پٹخ دیا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار نے پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بسنت پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں پنجاب میں پابندی ہٹانے اور اس حوالے سے دی گئی تمام تجاویز کو بھی مسترد کردیا گیا ، سردار عثمان بزدار نے صوبے میں پتنگیں بنانے ، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔یاد رہے کہ لاہور میں بسنت کے لیے راوی کا علاقہ مختص کرنے کی تجویز کی گئی تھی ، پتنگ بازی کو بین الاقوامی کھیل کے طور پر متعارف کرانے والی شخصیت نے محفوظ پتنگ بازی کے لئے تجاویز پیش کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی بحالی کے درخواست گزار خالد نے کہا ہے کہ بسنت ایک ثقافتی تہوار ہے ، جب لاہور شہر چھوٹا تھا تب لوگ اس فسٹیول سے لطف اندوز ہوتے تھے ، تاہم اب لاہور شہر بہت بڑا ہو چکا ہے جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور کی بڑتی آبادی کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی کے لئے پلاننگ کو تبدیل نہ کیا گیا ، پتنگ بازی نہ صرف پاکستان بلکہ اب پوری دنیا میں ایک کھیل بن چکی ہے۔ لاہورئیکورٹ پٹیشنر کا کہنا تھا کہ لاہور بہت کھلا شہر ہے پسنت کے لئے کنٹرول زون قائم کئے جائیں ، کوئی بھی کھیل ہو کنٹرول زون قائم کئے بغیر نہیں کھیلا جا سکتا ، لاہور راوی کا ایک ایریا ہے جہاں بسنت منائی جا سکتی ہے ، حکومت کو چاہیے کوئی ایک ڈور پتنگ بازی کے لئے مختص کردے ، بسنت دنیا کا واحد کھیل ہے جس میں امیر اور غریب ایک ہو جاتے ہیں ، کسی کے پا س ڈور خریدنے کے لئے لاکھوں روپے ہوتے ہیں اور کوئی کانٹی مار کر پتنگ پکڑ لیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں