ڈی جی فیڈرل ڈائر یکٹو ریٹ آف ایجو کیشن کا اسلا م آبا د ما ڈل کا لج بر ائے طا لبا ت ایف سیون فور کا دورہ

اسلام آباد (وہاب علوی سے)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات (پو سٹ گر یجو یٹ ) ایف سیون فور اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کالج کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر کالج پرنسپل محترمہ صالحہ جبین نے کالج کے اساتذہ کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ڈائر یکٹر جنرل نے شجر کاری مہم کے موقع پر کالج کے اندر پودا لگا یا اور کالج کے جمنازیم کا افتتاح کیا۔ اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی ورزش اور ذہنی نشو ونما کے ضروری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل اکرام علی ملک نے کالج میں ہونے والی سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا۔ کالج کے انتظامی امور ، نئی تعیناتیوں ، بھرتیوں، کے حو الے سے گفتگوکی۔ کالج ہذا میں ہونے والی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کالج پر نسپل کو مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں