راجہ ہارون ایڈووکیٹ نے حلقہ ایل اے 15 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی

باغ(پی کے نیوز) راجہ ہارون ایڈووکیٹ نے ایل اے 15 وسطی باغ سے تحریک اںصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی، راجہ ہارون نے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں درخواست جمع کروا دی ، راجہ ہارون ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں، راجہ ہارون کا تعلق تحریک انصاف کے بانی ممبران میں ہوتا ہے، راجہ ہارون تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر رہے، 2017 میں وزیرا عظم عمران خان نے انہیں ٹاپ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا، انہیں پارٹی کیلئے بہترین خدمات اور بھرپور ممبر شپ مہم چلانے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا، راجہ ہارون ایڈووکیٹ نے تین سال تک تحریک انصاف باغ کے چیف آرگنائزر کے طور پر

خدمات انجام دیں اور پارٹی کو مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، راجہ ہارون ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم کے نائب صدر منتخب ہوئے اور پارٹی کے وکلا ونگ کو مظبوط بنایا، گزشتہ روز انہوں نے ایل 15 وسطی باغ سے پارٹی کے ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کے اس اقدام کی تعریف کی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے راجہ ہارون پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہوں نے پارٹی کو مظبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، پارٹی انہیں ٹکٹ جاری کرے، کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی انہیں ٹکٹ جاری کرتی ہے تو راجہ ہارون ایڈووکیٹ کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور وسطی باغ کی سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں