واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر میسجز بند، صارفین کوکتنے دن کی ڈیڈی لائن دیدی گئی ، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ کی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر میسجز بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیاں قبول نہ کرنے والے صارفین پیغامات کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو 15مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔پالیسی قبول نہ کرنے والوں کا اکاؤنٹ 120 دن تک غیر فعال رکھا جائے گا اور کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کے دوران صارفین کالز کر سکیں گے اور نوٹیفیکیشن بھی وصول کرتے رہیں گے۔واٹس ایپ نے جنوری 2021 میں اپنی پالیسی اپڈیٹ کی تھی جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا تھا۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے جنوری کے مہینے میں صارفین کی تنقید کے بعد نئی پرائیویسی پالیسی موخر کر دی تھی اور 8 فروری سے کسی صارف کا بھی کاؤنٹ بندنہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔واٹس ایپ نے پوری دنیا سے تشویش اور عوامی تنقید کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام وقتی طور پر موخر کردیا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق وہ صارفین کو اپنے طور پر نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دیں گے اور اضافی معلومات کی فراہمی کے لیے ایک بینر بھی دکھایا جائے گا۔واٹس ایپ کے مطابق وہ صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے کی یاد دہانی کرانا شروع کریں گے۔واٹس ایپ نے مزید کہا کہ اس نے اس حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی کوشش اور ان کے حل کے لیے مزید معلومات بھی شامل کی ہیں۔آئندہ ہفتوں میں واٹس ایپ میں ایک بینر کا اضافہ کیا جائے گا۔جس کے ذریعے صارفین کو پرائیویسی پالیسی سے متعلق مزید معلامات فرہام کی جائیں گی جسے وہ اپنے طور پر پڑھ سکیں گے۔واٹس ایپ نے کا مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس کی پیرنٹ کمپنی فیس بک نے آسٹریلیا کے خبرسارں اداروں کے مواد کو سوشل سائٹ پر شئیر کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر اسے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں