براڈ شیٹ کو بڑا جھٹکا،برطانوی عدالت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا

لندن (نیوز ڈیسک) براڈ شیٹ کمپنی کو شریف خاندان کو تقریباً 45 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کمپنی نے شریف خاندان کو تقریباً 45 لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔ براڈ شیٹ کے وکلاء نے رقم کی ادائیگی اور شریف فیملی کے وکلاءنے رقم وصولی کی تصدیق کی ۔ براڈ شیٹ نے شریف خاندان کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی۔شریف فیملی کے وکلا کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ جلد نمٹایا۔ کوئین کونسل کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈز ادا کیے۔

خیال رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بینظر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری، اور دیگر کے اثاتوں کا پتہ چلانےکے لیے 1999ء میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات لی تھیں۔ براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاوے موسوی نے مشیر برائے وزیراعظم شہزاد اکبر اور شریف خاندان سے متعلق اہم انکشافات کر چکے ہیں۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ جبکہ براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کی پاکستان کی درخواست قبول کر لی تھی۔جس کے بعد براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں کے تعین کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں