مشاہداللہ خان کی وفات کے بعد عرفان صدیقی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماوَں کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں معاون خصوصی کے عہدے پر رہنے والے عرفان صدیقی کو ٹکٹ دینے کی حمایت کردی گئی ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ن لیگی رہنما عرفان صدیقی کے حق میں ووٹ دیا ، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ عرفان صدیقی کوٹکٹ ملنے کی صورت میں وہ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ، کیوں کہ الیکشن کمیشن نے بھی ان کے کاغذات نامزدگی کو منظورکرلیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے

سینئر رہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنمامشاہداللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے ، سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی جب کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اظہارافسوس کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا ، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں