تحریک انصاف کی سرگرم کارکن طیبہ بتول خواتین کی ٹیم کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کرم ایجنسی روانہ

پشاور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول کرم ایجنسی روانہ، طیبہ بتول کرم ایجنسی میں ضمنی انتخابات میں پارٹی مہم چلائیں گی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سرگرم رکن طیبہ بتول کرم ایجنسی روانہ ہوگئیں ہیں جہاں وہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی، طیبہ بتول نے خواتین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو ان کے ہمراہ الیکشن مہم میں شامل ہونگی، طیبہ بتول تحریک انصاف کی سرگرم رکن ہیں جو خیبرپختونواہ کے دور افتادہ علاقوں میں پارٹی کی الیکشن مہم چلا چکی ہیں، اس کے قبل طیبہ بتول خیبر ایجنسی میں بھی پارٹی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے چکی ہیں، لنڈی کوتل پی کے

105 میں انتجابی مہم میں چلا چکی ہیں، کرم ایجنسی میں خواتین کیلئے انتجابی مہم چلانا آسان نہیں سمجھا جاتا، لیکن طیبہ بتول اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں بھرپور الیکشن مہم چلانے کیلئے پرعزم ہیں، طیبہ بتول کا کہنا تھا خواتین کی انتخابی مہم میں شمولیت سے شعور میں اضافہ ہوگا، تحریک انصاف پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، خواتین کو تحریک انصاف میں جو مقام حاصل ہے وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں، کرم ایجنسی کی خواتین تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں