زیرآب کیبل میں خرابی ،پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ؟صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصر کے قریب بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس سے قبل صارفین کو انٹرنیٹ کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے کیبل سسٹم میں پید اہونے والی خرابی سے آگاہ کردیا ہے۔کیبل فالٹ کی وجہ سے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سسٹم پر یورپ کی طرف بین الاقوامی رابطے میں سروس میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ الاقوامی متعلقہ اداروں کے ذریعے جلد فالٹ دور کرنے کے لئے کام جاری ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی نے بھی زیرآب

کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث ملک میں آن لائن سروسز متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبلز سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو بیرونی دنیا سے انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑنے والی کیبلز کی تعداد 6 ہے، دو کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے جبکہ دیگر چار میں ٹی ڈبلیو 1 (TW1)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 (SEMEWE3)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 5 (SEMEWE5) اور AAE1 شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں